ڈگری پولیس کی سرپرستی میں گٹکے کی  فروخت پر شہریوں کی تشویش کا اظہار

56

ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری میں گٹکا اور سفینہ کی سر عام فروخت، نوجوان نسل نشہ آور اشیا کے استعمال سے متعدد امراض میں مبتلا۔ ڈگری اور گردونواح میں انڈین گٹکا سفینہ کی فروخت اور دکانوں پر باآسانی ملنے سے نہ صرف نوجوان بلکہ کمسن بچے بھی اس بری لت میں مبتلا ہورہے ہیں۔ ڈگری پولیس کی مبینہ سرپرستی کی وجہ سے منشیات فروشوں کیخلاف ہونے والی کارروائیاں بھی محض رسمی ثابت ہوئیں۔ ڈگری پولیس کی سرپرستی میں گٹکے کی فروخت پر شہریوں کی تشویش کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔