شدت پسندی کے پرچار پر سابق فرانسیسی صدارتی امیدوار پر مقدمہ

36

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی عدالت نے سابق شکست خوردہ صدارتی امیدوار اور انتہائی دائیں بازو کی خاتون رہنما میرین لی پین کے خلاف 2015 ء میں ٹوئٹر پر شدت پسند تنظیم داعش کے مظالم کی 3 تصاویر پوسٹ کرنے پر مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا۔ میرین لی پین نے اپنی 3ٹوئٹ میں تصاویر کے ساتھ داعش کی سفاکیت کے بارے میں مواد بھی پوسٹ کیا تھا۔