ٹریکٹرٹرالی کی ٹکرسے بچی جاں بحق، موٹر سائیکل حادثے میں ایک شخص ہلاک

32

پشاور (اے پی پی)صوابی مردان روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پانچ سالہ بچی جاں بحق ہو گئیں ۔5 سالہ بچی مسکان سکنہ سین خیل بانڈہ مانیری بالا گھر کی طرف جا رہی تھی کہ ٹریکٹر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئیں ۔ متوفیہ کے ورثا نے اتفاقیہ حادثہ پر ٹریکٹر ڈرائیور کو معاف کر دیا۔ دریںاثنا سری کوٹ کے قریب موٹر سائیکل کے حادثے میں نور الا مین سکنہ پنج پیر جاں بحق ہو گیا جب کہ ان کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا ہے۔