پاک آسٹریلیا آخری ون ڈے سیریز آسٹریلیا کے نام رہی

31

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلی گئی آخری پانچ ون ڈے میچز کی سیریز آسٹریلیا کے نام رہی تھی۔ رواں سال مارچ میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم مکمل طور پر چھائی رہی اور اس نے گرین شرٹس کو 5-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 8وکٹوں سے شکست دی تھی ۔دوسرے ون ڈے میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو 8وکٹوں سے ہرایا تھا ۔سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 80رنز سے شکست دی تھی ،جبکہ سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان 6رنز سے شکست کھا گیا تھا ۔ آخری میچ میں آسٹریلیا نے 20رنز سے فتح حاصل کی تھی۔