سی پیک سے جڑے سڑک اورریل منصوبے کیلیے200ارب روپے

94

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ سڑک اور ریل کے کچھ منصوبے سی پیک کا حصہ ہیں، اس غرض سے 200 ارب تجویز کیے گئے ہیں جن میں سے 156 ارب نیشنل ہائی وے پر خرچ ہوں گے، توانائی کے حوالے سے 80 ارب روپے تجویز کر رہے ہیں، وفاقی ترقیاتی پروگرام میں زراعت کے لیے 12 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں۔