کے یو جے دستور کے افطار ڈنر میں سیاسی و مذہبی شخصیات اور صحافیوں کی شرکت

96

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کاافطار ڈنر ملکی سطح پر صحافیوں کا سب سے بڑا اجتماع ہے جس پر کے یو جے مبارک باد کے مستحق ہے،پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں، مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں سمیت دیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کی افطار ڈنر میں شرکت کے یوجے پر اعتماد کا مظہر ہے۔ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ دعوت افطار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔افطار ڈنر میں شہر بھر کے صحافیوں سمیت پیپلز پارٹی کی رہنما ناد یہ گبول،تاج حیدر،پی ایس پی کے چئیرمین مصطفیٰ کمال،صدر انیس قائم خانی،آسیہ اسحا ق،مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان،اسامہ بن رضی،تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر، ایم پی اے راجا اظہر ، مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما سردار عبدالرحیم، نصرت سحر عباسی،ڈی ایم سی ضلع وسطی کے چیئر مین ریحان ہاشمی، ضلع شرقی کے چیئر مین معیدانور،کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جنید ماکڈا، معروف مبلغ شجاع الدین شیخ،پی ایس او کارپوریٹ ہیڈ عمران رانا،بینک اسلامی کے فہد بن طارق،دبئی بینک اسلامی سے علی اطہر،کراچی واٹر اینڈ سیو ریج بورڈ کے ڈائر یکٹر میڈیا رضوان حیدر، بلدیہ عظمی کراچی کے ڈائر یکٹر میڈیا بشیر سدوزائی، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ،کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، سیکرٹری ارمان صابر، کراچی پریس کلب کے سابق سیکرٹری مقصود یوسفی،سینئر صحافیوں ہمایوں عزیز، اطہر ہاشمی،پاکستان فیڈرل یو نین آف جر نلسٹس دستور کے جنرل سیکر ٹری سہیل افضل خان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سیاسی،مذہبی وسماجی تنظیموں کے رہنماؤں،عمائدین شہر، ٹی وی چینلز، اخبارات، میگزین سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ،کے یوجے کے اراکین سمیت شہر کی نما یاں شخصیا ت نے بڑی تعد اد میں شرکت کی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور صحافیوں کے حقوق کی علمبردار ہے۔میڈیا مالکان اداروں میں واجبات کی ادائیگی یقینی بنائے۔ دعوت افطار میں مو جودشرکا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنے منظم انداز میں بڑی تعداد میں صحا فیو ں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے انعقاد پرکراچی یو نین آف جر نلسٹس کی پو ری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس مو قع پرکراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے صدر طارق ابوالحسن نے کہا کہ کے یو جے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔ کے یو جے دستور کے جنرل سیکرٹری محمد عارف خان نے کہا کہ میڈیا سے وابستہ لوگ اس وقت جن مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں ان کے تدارک کے لیے مل کر جدوجہد کررہے ہیں۔