ڈالرکی قدرمیں اضافے کا ذمے داراسٹیٹ بینک ہے ،حماد اظہر

54

اسلام آباد(آن لائن)وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے ڈالر کی قدر میں اضافے پر اسٹیٹ بینک کو ذمے دار قراردے دیا ہے اور کہا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کا معاملہ اسٹیٹ بینک کا کام ہے،وزیراعظم نے روپے کی قدر میں کمی کا نہیں بلکہ کرنسی کی اسمگلنگ کا نوٹس لیا تھا جب کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے روپے کی قدر میں کمی کے معاملے کو قومی اسمبلی کی خزانہ امور کمیٹی میں اٹھانے کا اعلان کردیاہے۔