دشمن پرغالب آنے کے لیے قرآن سے تعلق استوارکرناہوگا،عبدالجمیل خان

43

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے عوامی کالونی کورنگی میں اسلامیہ اسکول میں افطار پارٹی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ پر آج چاروں طرف سے کفر کی قوتیں حملہ آو ر ہیں ۔مسلمانوں کا قرآن سے تعلق کمزور ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اسلام دشمن قوتیں ان پر حاوی ہو رہی ہیں ۔اس موقع پر ناظم علاقہ انڈسٹریل ایریا نوید اختر بھی موجود تھے ۔