خیرپور،ماہ صیام میں بجلی اورپانی کی عدم فراہمی، شہری پریشان

71

خیرپور(نمائندہ جسارت)خیرپور میں ماہ صیام کے دوران بجلی ،سوئی گیس اورپینے کا پانی کی عدم فراہمی ، کاروبار ٹھپ،درزی بے روزگار،روزہ دارخواتین کو امور خانہ داری میں سخت مشکلات کا سامنا،روزہ دار سخت گرمی میں پریشان۔تفصیلات کے مطابق خیرپور کے شہریوں رشید ملک،آدم خان پٹھان،رحمٰن ملک،سید شبیر علی شاہ،ملک فلاحی جماعت کے رہنما جان محمد ملک،عابد علی ملک ،عطا محمد سیال اورصدورو لاشاری سمیت دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایاکہ خیرپور میں بجلی ، سوئی گیس اور پانی کی قلت نے روزہ داروں کو مشکلات میں مبتلا کردیا،گھریلو امور میں روزہ دار خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے روزہ داروں کوشدید گرمی میں دور دراز علاقوں اور پیسوں سے پانی خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں،سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے خواتین کو سحر و افظار میں سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔شہریوں کی داد فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ سحرو افظارکے وقت بجلی کی بھی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے جبکہ درزیوں سمیت دیگر کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں جس کی وجہ سے بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی،سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کا مطالبہ کیا ہے۔