سرکلر ریلوے کی بحالی، کمشنر کراچی کی زیرصدارت اہم اجلاس

35

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے منگل کے روز اپنے دفتر میں عدالت عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں کراچی سر کلر ریلوے کی بحالی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدا رت کی۔کمشنر نے کہا کہ ہم سب مل کر عدالت عظمیٰ کے احکامات کی تکمیل اور عملدرآمد کے بارے میں اپنا کر دار ادا کریں گے۔