“مجھے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دیا جائے”

172

لاہور: ماڈل ایان علی نے کسٹم عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جانے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ایان علی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری آفتاب باجوہ کے  توسط سے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

ایان علی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الزامات کا سامنا کرنے کے لئے وہ ٹرائل عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں۔ انہیں بے گناہی ثابت کرنے کے لئے موقع دیا جائے ۔

ایان علی نے درخواست میں یہ استدعا بھی کی ہے کہ کسٹم عدالت کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لئے جائیں۔

واضح رہے کہ ایان علی کے مسلسل عدالت میں پیش نہ ہونے پر راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے  ۔