خواجہ برادران نے گرفتاری سے بچنے کیلیے درخواست ضمانت دائر کردی

39

لاہور (نمائندہ جسارت)سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے نیب کی گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایاہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کے حوالے سے نیب انکوائری کر رہا ہے جس میں نیب کے طلب کرنے پر پیش ہوئے اور اپنا جواب بھی داخل کرایا اور وہ نیب سے مکمل تعاون کر رہے ہیں، اس کے باوجود خدشہ ہے نیب انہیں غیر قانونی طور پر گرفتار کرے گا۔ لہٰذا عدالت نیب کو گرفتاری سے روکنے کے احکامات جاری کرے۔ امکان ہے کہ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بنچ کل 15 اکتوبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ