بچوں کو خسرہ کے حفاظتی ٹیکے لگوانا بہت ضروری ہے، ڈی سی بدین

30

بدین (نمائندہ جسارت) خسرہ وبا کی مہلک بیماری سے بچنے کے لیے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانا بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بدین آصف جان صدیقی نے شاہنواز چوک سے بدین پریس کلب تک خسرہ کی بیماری سے متعلق نکالی جانے والی آگاہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 ماہ سے 5 سال کی عمر کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکا ضرور لگوائیں تاکہ معصوم بچوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکے۔ بچے مستقبل کا ایک بڑا سرمایہ ہوتے ہیں، اور ہم سب کا یہ قومی فریضہ ہے کہ ہم سب مل کر اس مہم کی کامیابی کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔ خصوصاً محکمہ تعلیم اور این جی اوز کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ کوئی بھی بچہ خسرہ کے حفاظتی ٹیکا لگوانے سے محروم نہ رہ جائے۔ اس سے پہلے ایم پی اے پی ایس 73 بدین کے حاجی تاج محمد ملاح نے ڈپٹی کمشنر آفس بدین میں خسرہ سے بچاؤ کے لیے قائم دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 اکتوبر سے خسرہ وبا کیخلاف شروع ہونے والی مہم میں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ اس موذی مرض سے جلد از جلد اپنے بچوں کو بچایا جاسکے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھوت، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بدین ڈاکٹر محبوب خواجہ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں محکمہ ایجوکیشن، سوشل ویلفیئر، محکمہ ہیلتھ کے علاوہ این جی اوز سول سوسائٹی اور دیگر محکموں کے افسران نے بھی خصوصی شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.