جامعہ کراچی:اپلائیڈ کیمسٹری کے طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا 

61

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جامعہ کراچی میں اپلائیڈ کیمسٹری کے طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا ،وائس چانسلر کے حکم پر اپلائیڈ کیمسٹری کے جن اساتذہ کا ناروا رویہ تھا ان کو ریلیف دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اپلائیڈ کیمسٹری کے طلبہ اساتذہ کے ناروا سلوک کے خلاف گزشتہ4دن سے احتجاج کر رہے تھے، جمعرات کو احتجاج کے دوران وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل کے احکامات کے بعد اسٹوڈنٹ ایڈوائزر طلبہ کے پاس مذاکرات کرنے کے لیے پہنچے اور بتایا کہ اپلائیڈ کیمسٹری کے جن اساتذہ کا ناروا رویہ تھا ان کو ریلیف دے دیا گیا اوراساتذہ کو شام کی شفٹ سے ہٹا کر صبح کی شفٹ میں ٹرانسفر کردیا گیا ، طلبہ کا نیا ٹائم
ٹیبل کل نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دیا جائے گا ۔ اسٹوڈنٹ ایڈوائزر کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل کے احکامات پر اساتذہ کو ریلیف دیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ