گورنر سندھ عمران اسماعیل آج نمائش کاافتتاح کریں گے

40

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گورنر سندھ عمران اسماعیل آج جمعہ کو ایکسپوسینٹر میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام ہونے والی صحت سے متعلق سائنسی پروجیکٹس کی نمائش ڈائس ہیلتھ انو ویشن ایگزیبیشن 2018 کا فتتاح کرینگے۔ڈائس 2018کی آرگنائزنگ کمیٹی نے جمعرات کے روز ایکسپو سینٹر کے ہال 5اور 6میں نمائش کے انتظامات کا جائزہ لیا، قبل ازیں انتظامات کے جائزے کے لیے اجلاس میں تمام امور کو حتمی شکل دی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ