پنجاب حکومت 16اکتوبر کو 8ماہ کابجٹ پیش کریگی

30

لاہور(نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی زیر صدارت علی سطح کا اجلاس ہوا ،جس میں بجٹ تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔ تحریک انصا ف کی پنجاب حکومت 16اکتوبر کو رواں مالی سال کے 8ماہ کابجٹ پیش کریگی۔وزیراعلیٰ
نے کہاکہ پہلے بجٹ میں صوبے کے عوام کو تبدیلی نظر آنی چاہیے۔غیر حقیقت پسندانہ ترقیاتی ہدف مقرر نہیں کیا جائے گا،جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی ، آئندہ بجٹ میں ماضی کی غلط پالیسیوں کا ازالہ اورغلط اسکیموں کا جائزہ لیں گے اور غیر ضروری اسکیموں کو آگے نہیں چلایا جائے گابلکہ ان اسکیموں سے بچایاگیا پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچت ،کفایت شعاری اورسادگی کو فروغ دے کر نئی مثال قائم کریں گے۔صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،سیکرٹری خزانہ اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ