لاہور ہائیکورٹ احسن اقبال کی تقریر دیکھ کرکیس پر دلائل سنے گی

59

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے سا بق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر واضح کیا ہے کہ پہلے احسن اقبال کی تقریر دیکھیں گے پھر کیس پر دلائل سنیں گے۔ عدالت نے درخواست گزار کو احسن اقبال کی تقریر کی سی ڈی 22 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے منیر احمد کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ احسن اقبال نے نواز شریف کی سزا معطلی پر عدلیہ مخالف بیان دیا ،جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، درخواست گزار نے دلائل دیے کہ ہائیکورٹ نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس ختم کرتے ہوئے انہیں مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی تھی لیکن سابق وزیر نے عدالتی تنبیہ کو نظر انداز کیا۔ درخواست گزارنے استدعا کی کہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ خواجہ سعد رفیق نے اوور سیریز پاکستانیوں کی ووٹر لسٹوں کے حصول کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور ایک آئینی درخواست دائر کر دی۔ن لیگی رہنماکی جانب سے دائردرخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت 29 افراد کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کی مرتب شدہ لسٹ فراہم نہیں کر رہا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ