18وارداتوں میں ملوث40ملزمان فوٹیج کی مدد سے گرفتار

34

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے ایک ہفتے کے دوران شہر بھر سے18وارداتوں میں ملوث40ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز اور ڈکتیوں کے خلاف گھیرا مزید سخت کرنا شروع کردیا ہے اور واردات کے بعد موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے استعمال میں لاتے ہو ئے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والی 18وارداتوں میں ملوث 40ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے ،ترجمان نے مزید بتایا کہ ضلع غربی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی 5وارداتوں میں ملوث 13ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کرلیا ،ضلع شرقی پولیس نے 3وارداتوں میں ملوث 7ملزمان کو گرفتار کیا ،کورنگی ڈسٹرکٹ پولیس نے 3وارداتوں میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کیا ،ضلع جنوبی پولیس نے 2وارداتوں میں ملوث 2ملزمان ، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ ایس آئی یو نے 3 وارداتوں میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کیا ، جبکہ ضلع وسطی پولیس نے ایک واردات کے 2 ملزمان گرفتار کیے ہیں،ترجمان نے کہا کہ ملزمان کو تمام وڈیو سے شناخت کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.