حکومت عدل فاروقیؓ کو اپنے لیے مشعل راہ بنائے‘ حافظ ادریس

60

لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے جامع مسجد منصور ہ میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مدینے کی طر ز پر اسلامی ریاست قائم کرنے کا اعلان کرنے والوں کو خلفائے راشدینؓ کی سیرت کا مطالعہ کرناچاہیے ۔ حضرت عمرفاروقؓ کے یوم شہادت پر سرکاری سطح پر کسی تقریب کا نہ ہونا لمحہ فکر ہے ۔ خلفائے راشدینؓ کے یوم شہادت اور
وصال کو سرکاری سطح پر منایا جانا چاہیے ۔ حکومت احتساب کرنا اور کرپشن روکناچاہتی ہے تو اسے عدل فاروقیؓ کو اپنے لیے مشعل راہ بناناہوگا ۔ حضرت عمر فاروقؓ کے عدل و انصاف اور عوام کی فلاح و بہبود کے نظام کومخالفین اسلام بھی سراہتے ہیں ۔ حافظ محمد ادریس نے کہاکہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والی مملکت کے لیے خلفائے راشدینؓ کا قائم کردہ عوامی خدمت کا نظام مشعل راہ ہوناچاہیے ۔ خاتم النبیین ؐ کی براہ راست رہنمائی اور تربیت سے فیض یاب ہونے والے صحابہ کرامؓ کے عظیم کارناموں کو یاد رکھنا اور انہیں اپنی آنے والی نسلوں تک پہنچانا ہماری ذمے داری ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ