افغانستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 6 سیکورٹی اہلکار ہلاک

258

کابل (صباح نیوز) افغانستان کے صوبے فراہ میں طالبان کی جانب سے چیک پوسٹ پر کیے گئے ایک حملے میں کم ازکم6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان محمد نصیر مہری کے مطابق ہفتے کی رات کو ہونے والے حملے میں8 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں8 حملہ آور مارے گئے اور 5 زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب شمالی صوبے قندوز میں بارودی مواد پھٹنے سے بھی 7 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ضلعی چیف محبوب اللہ سعیدی کا کہنا تھا کہ افغان سیکورٹی فورسز کے راستے میں بم رکھنے کی کوشش کے دوران جنگجو ہلاک ہوگئے۔