لا?ور، پول?س ?ا سرچ آپر?شن، 40 گرفتار

188

لاہور: لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چالیس سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا،زیرحراست مشکوک افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کی پیش نظر لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران1485 افراد کے کوائف چیک کیے گئےاس دوران بیالیس مشکوک کے کوائف نا مکمل پائے گئے جس کے باعث ان افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے ۔زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے