ا?ن ا? 108ضمن? انتخابات م?? عوام تحر?? انصاف ?و ?ام?اب ?رائ?، عمران خان

203

 تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے منڈی بہاءالدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 جون کو این اے 108 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کرائیں۔

 عمران خان نے منڈی بہاء الدین میں جلسہ عام سے خطاب کیا جس میں انھوں نے شرکاء سے کہا کہ ضمنی انتخابات میں این اے 108 پر تحریک انصاف کے امید وار چوہدری طارق تارڑ کو اپنا ووٹ دیکر تحریک انصاف کوکامیا ب کرائیں۔

خطاب میں عمران خان کا شرکاء سے کہنا تھا کہ کے پی کے کی حکومت پہلی حکومت ہے جس نے کے پی کے میں انتخابات کرائے اور اگر کسی کو لگتا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے تو ہم فوج کی نگرانی میں کے پی کے میں دوبارہ انتخابات کرانے کے لئے راضی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک سے باہر موجود حکمرانوں کے اثاثوں کو واپس پاکستان لیکر آئی گی اور ایسی پالیسیاں ترتیب دی گی جس سے پاکستان میں غربت مٹ جائے گی اور ملک میں خوشحالی کے دروازے کھل جائیں گے۔

 این اے 108 پرضمنی انتخابات میں تحریک انصاف سے چوہدری طارق تارڑ، پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے آصف بشیر بَھگت، جبکہ جماعت اسلامی سے ریاض فاروق ساہی حصہ لے رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ اعجاز چوہدری کو جعلی ڈگری کیس میں نا اہل قرار دیدیا گیاتھا جس کے بعد این اے 108 کی سیٹ کے لئے ضمنی انتخابات کرائے جارہے جس میں اعجاز چوہدری نے پارٹی قیادت سے اپنے قریبی رشتہ دارعادل امتیاز چوہدری کے لئے پارٹی ٹکٹ کی درخواست کی تھی جس کو تحریک انصاف نے مسترد کرکے پارٹی ٹکٹ پیپلز پارٹی کے سابق رہنما و ایم این اے چوہدری طارق تارڑکو دیا ہے جنہوں نے گذشتہ برس ہی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔