پ? ?? 95 ?ا ضمن? انتخاب، جماعت اسلام? ج?ت گئ?

226

حلقہ پی کے 95 لوئردیر کے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدوار اعزازالملک غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 18798 ووٹ لے کر کامیاب قرار پا گئے ۔

حلقہ پی کے 95 لوئردیر میں ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی  کے بعد 85 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوار اعزازالملک 18798 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں ۔ جبکہ ان نزدیک ترین حریف اے این پی بہادر خان 16822 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر رہے ۔ حلقے میں کل ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار سات سو تینتالیس تھی ۔ ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا ۔

یاد رہے کہ پی کے 95 لوئردیر 2013 کے عام انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کامیاب ہوئے تھے ۔ سراج الحق کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد پی کے 95 کی نشست خالی ہو گئی تھی ۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اپنے امیدوار اعزازالملک کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔