امریکی کمپنی اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ خلا میں روانہ

223
فلوریڈا: اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ فضا میں بلند ہورہا ہے
فلوریڈا: اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ فضا میں بلند ہورہا ہے

تالا ہاسی (انٹرنیشنل ڈیسک) نجی امریکی کمپنی اسپیس ایکس کا بغیر پائلٹ والا فالکن 9 راکٹ فلوریڈا میں واقع کینیڈی اسپیس سینٹر سے خلا کے لیے روانہ ہوگیا۔ راکٹ اپنے ساتھ انسان بردار کرو ڈریگن نامی کیپسول لے کر گیا ہے، جس میں کوئی خلاباز سوار نہیں۔ ناسا کے مطابق کیپسول بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلابازوں کے لیے 181 کلوگرام خوراک اور تجرباتی آلات لے کر گیا ہے۔ خلائی اسٹیشن پر موجود 3رکنی عملہ راکٹ کا استقبال کرے گا۔ ماہرین کے مطابق اسپیس ایکس کا آزمایشی مشن اہم قدم ہے۔