امریکا میں چور اے ٹی ایم گاڑی میں ڈال کر فرار

94

واشنگٹن: سائنس و ٹیکنالوجی کی انتہائی تیزی کے ساتھ ترقی پر اب چور بھی نت نئے انداز اپنانے لگے ہیں۔ امریکا میں چور اے ٹی ایم گاڑی میں ڈال کرلے گئے۔

امریکی شہر کولمبیا کے ایک اسٹور میں بھی ایسی ہی فلمی انداز کی واردات ہوئی جس میں چور اے ٹی ایم اپنے ساتھ لے گئے۔

اسٹور میں چور گاڑی کے ذریعے اسٹور کے شیشے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور وہاں نصب اے ٹی ایم گاڑی میں ڈال کر چلتے  بنے۔

پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی ہے جب کہ ان کی تلاش جاری ہے۔