شاہین ائر اور سعودی شہزادے میں معاملات طے 

48

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شاہین ایئرانٹرنیشنل اور سعودی شہزادے کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ توقع ہے کہ ائر لائن پر کنٹرول کی منتقلی کا عمل آئندہ دو ماہ کے دوران مکمل ہو جائے گا۔اس بارے میں شاہین ائرکے ایکٹنگ چیف ایگزیکٹو آفیسر، جاوید صہبائی نے کہا کہ ہم نے سعودی شہزادے کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دے دی ہے اور بہت جلد ایک پریس کانفرنس میں اپنے سرمایہ کار کا اعلان کریں گے اور اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ یہ معاملات ائر لائن اور خود ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.