اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلیے مصری نژاد خاتون نامزد

146
نامزد امریکی سفیر دینا پاول کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کے ساتھ فوٹو (فائل)
نامزد امریکی سفیر دینا پاول کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کے ساتھ فوٹو (فائل)

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں امریکا کے مستقل مندوب کے عہدے پر خاتون سفارت کار دینا پاول کے نام پر غور کر رہے ہیں۔ دینا پاول بنک گولڈمین کمپنی میں ایگزیکٹو کے عہدے پر کام کرنے کے ساتھ ماضی میں وائٹ ہاؤس میں مشیر کی خدمات بھی انجام دے چکی ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کہ ہے کہ وہ اپنی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر مقرر کرنا چاہتے ہیں۔ دینا پاول کا نام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ میں امریکا کی بھارتی نژاد مندوبہ نکی ہیلی مستعفی ہونے کا اعلان کرچکی ہیں جسے ٹرمپ نے منظور کرلیا ہے۔ ٹرمپ نے وضاحت کی کہ نکی ہیلی اپنے جانشین کی تعیناتی میں ان کی مدد کریں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ