صدراوروزیراعظم کی جانب سے چین کوقومی دن پر تہنیتی پیغامات

59
پشاور: چینی سفیر تقریب سے خطاب کررہے ہیں
پشاور: چینی سفیر تقریب سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے قومی دن کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کوتہنیتی پیغام میں کہاکہ پاکستان عظیم چینی قوم کی شاندار کامیابیوں کا مداح ہے جو چینی صدر کی بصیرت انگیز قیادت میں نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری نیک تمنائیں ہمیشہ چین کے عوام کے ساتھ رہیں گی۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہاکہ گزشتہ دہائیوں میں چین کی شاندار ترقی پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لیے متاثر کن ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین میں کروڑوں لوگوں کو غربت کے چنگل سے نکالنے کامعجزہ دنیا کے لیے قابل رشک کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام قومی ترقی وخوشحالی کی کاوشوں میں اپنے چینی دوستوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ