کراچی میں ایک اور بچہ اندھی گولی کا نشانہ بن گیا

169

کراچی: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ایک 10 سالہ بچہ نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

اہلخانہ کے مطابق ارمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو گولی بائیں ٹانگ میں لگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں سعید آباد میں بھی ایک 7 سالہ بچی اندھی گولی کا نشانہ بنی تھی جو بعدازاں اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ