کنٹرول لائن، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے عوام میں خوف و ہراس

81

آٹھ مقام(آن لائن ) بھارتی فوج کی راوٹہ گاؤں میں بلا اشتعال فائرنگ سے عوام میں خوف ہراس۔ بھارتی فوج نے وادی نیلم میں کنٹروللائن کے سرحدی گاؤں رواٹہ میں صبح سے ہی سویلین آبادی پر اندھا دھند فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے بھارتی فوج نے فائرنگ بند کردی،فائرنگ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس سے لوگ گھروں میں دبک کر رہ گئے جب کہ علاقے میں خوف ہراس بھی پھیل گیا ۔ بھارتی فوج نے2 برس بعد سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے، جس سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ