نوجوان خود سے سوال کریں وہ ملک کیلیے کیا کرسکتے ہیں’ جنرل باجوہ 

122

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ ) اسلام آباد کا دورہ کیا اور بین الاقوامی سطح کی رینکنگ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر تعریف کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق نسٹ یونیورسٹی کے دورہ کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نسٹ یونیورسٹی کا شمار پاکستان کی صف اول کی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے ، نسٹ یونیورسٹی کوئٹہ کیمپس کے قیام کے بعد تمام صوبوں میں نسٹ یونیورسٹی کے کیمپسقائم ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نسٹ یونیورسٹی اعلی معیار کے حامل انجینئرز تیار کر نے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بہتری کے لیے کوشاں رہیں اور اپنے آپ سے پوچھیں کہ وہ اپنے ملک کے لیے کیا کرسکتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ