دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلیے پری کوالیفکیشن مرحلے کا آغاز

126
لاہور،دیا میر بھاشا ڈیم پراجیکٹ سائٹ کا فوٹو
لاہور،دیا میر بھاشا ڈیم پراجیکٹ سائٹ کا فوٹو

 

اسلام آباد(صباح نیوز)دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے پری کوالیفکیشن مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ترجمان واپڈا کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے پری کوالیفکیشن کے لیے بڈز جمع کرائیں۔عدالت عظمیٰ نے بھاشا اور مہمند ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم دے دیاہے۔ترجمان کے مطابق5 جوائنٹ وینچرز نے ڈیم کی تعمیر کے لیے پری کوالیفکیشن بڈز جمع کرائیں۔ترجمان واپڈا کے مطابق پری کوالیفکیشن بڈز کی جانچ پڑتال قواعد کے تحت کی جائے گی۔خیال رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی
جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز کا اعلان کیا گیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی پاکستان اور بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو ڈیمز کی تعمیر میں تعاون کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس سے ملاقات کر کے ڈیم کی تعمیر کے لیے ایک ارب 59 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ