ملیر کورٹ: کے الیکٹرک کے 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد 

137

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی ملیر کورٹ میں کے الیکٹرک کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث 8 سالہ بچہ کے دونوں بازؤں سے محروم ہونے کا معاملہ،،عدالت نے کے الیکٹرک کے 3 گرفتار ملازمین کی درخواست ضمانت مسترد کردی،ایڈیشنل سیشن جج ملیر کی عدالت میں کے الیکٹرک کی لاپرواہی سے 8 سالہ بچے عمر کے دونوں بازؤں سے محروم ہونے متعلق کے الیکٹرک کے 3ملزمان کی
درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کے الیکٹرک نے ملزمان کو کنڈے لگانے کی ذمے داری دی ہے، کے الیکٹرک کی ایما پر ملازمین پورے گوٹھوں کو کنڈے کے ذریعے بجلی فراہم کرتے ہیں، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا تحقیقاتی مراحل میں ضمانت نہیں دی جاسکتی، کے الیکٹرک کے ملزمان میں سید سلیمان۔ یاسر حفیظ اور نعیم شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ