سی پیک کے تحت تعمیر کی جانے والی  سرنگیں کھول دی گئیں

51

اسلام آباد (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت قراقرم ہائی وے کے حویلیاں تھاکوٹ سیکشن پر تعمیر کی جانے والی 2 سرنگوں کو کھول دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی کے پروجیکٹ منیجر ژو جیاگ فان نے کہا ہے کہ ایک مشکل سڑک کی تعمیر کے لیے 6میں سے 2 سرنگوں کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سرنگوں کی لمبائی10 کلومیٹر سے طویل ہے جو 1.3 ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ 118 کلو میٹر سے زائدطویل سڑک کی تعمیر کا کام 3سیکشنز میں مکمل کیا جائیگا جو سی پیک کے تحت تعمیر کی جا رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ