صوابی، پولیس کا سرچ آپریشن ،25 افراد گرفتار، لاکھوں مالیت کا اسلحہ اور منشیات برآمد 

35

صوابی( آئی این پی)ضلع صوابی کی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 25مشکوک افراد گرفتارکر نے کے علاوہ لاکھوں مالیت کا اسلحہ اور منشیات بر آمد کرلی ۔ ڈی پی او آفس سے جاریبیان کے مطابق ڈی ایس پی صوابی سجاد حسین کی قیادت میں ایس ایچ او قمر زمان خان اور بھاری نفری پولیس نے علاقہ مانیری ، سین خیل ، پیر تاب بانڈہ اور پنج پیر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن کر کے 18 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ ایک کلاشنکوف ، تین پستول اور دو کلو چرس برآمد کی۔ اسی طرح ڈی ایس پی لاہور اقبال خان کی قیادت میں ایس ایچ او یار حسین نگاہ حسین نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کریک ڈاؤن کر کے10اشتہاری مجرمان سمیت منشیات فروش گرفتار کر کے10 کلو گرام چرس بر آمد کی۔
جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری
ڈیر ہ اسماعیل خان (آئی این پی) انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکور(ساؤتھ) میجر جنرل عابد لطیف خان کی زیرنگرانی جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔اس سلسلے میں جنوبی وزیرستان کے علاقے بدرکے نواحی گاؤں گیگاخیل میں (15کے وی اے ) کے چھوٹے ہائیڈرل پاور پلانٹ کاافتتاح کر دیاگیا۔ افتتاحی تقریب میں پاک فوج کے افسران ،قبائلی عمائدین اورمعززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر بتایاگیاکہ مذکورہ ہائیڈل پاورپلانٹ سے (15کے وی اے ) بجلی پیداکی جائے گی جوعلاقے کے 80سے 100 گھروں کو مسلسل بجلی فراہم کرے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ