ڈیرہ اسماعیل خان:ٹریفک حادثے میں 6 سیکورٹی اہلکار جاں بحق ،26 زخمی 

33

ڈی آئی خان(آن لائن) ڈی آئی خان میں فورسز کے ٹرک کو حادثہ، 6 اہلکار شہید، 26 جوان زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب مسافروں سے بھری بس بلوچستان سے راولپنڈی کی جانب جاررہی تھی کہ درابن کلاں کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے تیزر فتار سیکورٹی فورسز کے ٹرک سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور26 زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 3 اور خاصے دار فورسز کے 3 اہلکار شامل ہیں۔ واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سی ایم ایچ اور ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا تو وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے 8 زخمیوں کی حالت کو تشویشناک قرار دیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفر ی نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.