جے آئی یوتھ کے تحت جشن آزادی کی تقریبات آج سے شروع ہونگی

62

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی یوتھ کراچی کے تحت جشن آزادی کی تقریبات آج رات سے شروع ہوں گی‘ کراچی میں 50 سے زاید مرکزی مقامات پر پرچم کشائی،آزادی کیک، آزادی کرکٹ میچز اور ملی نغموں کے پروگرامات ہوں گے جبکہ شہر بھر میں یوتھ کی طرف سے آتش بازی کے مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر جماعت اسلامی و نگراں جے آئی یوتھ کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، امرا اضلاع اور جے آئی یوتھ کراچی کے صدرحافظ بلال
رمضان سمیت شہر کی معروف نوجوان شخصیات بھی ان پروگرامات میں شرکت کریں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ