نواز شریف کو سخت سیکورٹی میں احتساب عدالت لایا جائے گا

124

اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے بکتر بند گاڑی کے ذریعے سخت سیکورٹی حصار میں عدالت لایا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نواز شریف کے قافلے میں جیمرز والی گاڑی اور ایمبولینسیں شامل ہوں گی۔ احتساب عدالت اور اطراف میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ کمرہ عدالت اور احاطے میں داخلے کی اجازت صرف فراہم کی گئی لسٹ میں درج ناموں کو ہی دی جائے گی۔ میڈیا نمائندوں کی محدود تعداد کوریج کے لیے کمرہ عدالت جاسکے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.