بدعنوانیوں میں ملوث ٹریفک پولیس کے 5 اہلکار معطل

20

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) آئی جی سندھ نے بدعنوانیوں میں ملوث ٹریفک پولیس کے 2ڈی ایس پی اور ایک سب انسپکٹرسمیت 5اہلکارروں کو معطل کر دیا، معطل ہونے والوں کا تعلق ٹریفک پولیس ملیر سے ہے۔ ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری ایک اعلامیے میں بتایا کہ آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی رپورٹ پر بدعنوانی کے الزمات کے تحت ڈی ایس پی ٹریفک گلزار ہجری ضلع ملیر جعفر عباس، ڈی ایس پی ٹریفک ملیر ضلع ملیر امین الرحمٰن،سب انسپکٹر محمد سعید ریڈر ٹو ڈی ایس پی ٹریفک گلزار ہجری سمیت ٹریفک پولیس کے دو اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ آئی جی سندھ کے احکامات کی روشنی میں مذکورہ پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے تحت محکمانہ انکوائری انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کرے گا اور اس ضمن میں بھی باقاعدہ احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
اہلکار معطل

Print Friendly, PDF & Email
حصہ