باؤنس کلب نے این بی باسکٹ بال ٹورنا منٹ جیت لیا

48
این بی شعبہ اسپورٹس کے انچارج اقبال قاسم این بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم باؤنس کلب کے کھلاڑی کو ٹرافی دے رہے ہیں
این بی شعبہ اسپورٹس کے انچارج اقبال قاسم این بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم باؤنس کلب کے کھلاڑی کو ٹرافی دے رہے ہیں

کراچی (جسارت نیوز رپورٹر) باؤنس کلب نے کامیابی کے ساتھ اپنادفاع کرتے ہوئے 13 واں نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا پہلے 3 کوارٹرز میں برتری حاصل کرنے کے باوجود نشترکلب 5 پوائنٹس سے شکست سے دوچار ہوئی فائنل کے اختتام پر نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے انچارج اقبال قاسم نے انعامات تقسیم کیے اس موقع پر غلام محمد خان ، امجد علی خان ، خالد جمیل شمسی ، طارق اسلم، عظمت اللہ خان ،انجینئر محفوظ الحق ، خالد رحمانی ، اصغر بلوچ اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔ فائنل میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے نہایت جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا ۔شروع کے 3 کوارٹرز میں نشترکلب کو واضع برتری حاصل تھی لیکن آخری کوارٹرز میں باؤنس کلب کے 2 بھایوں کی جوڑی جس میں مزمل حسین کے 10 اور مبشرحسین کے 7 پوائنٹس شامل تھے میچ کا رخ پلٹ دیا ان دونوں کے ساتھ ضیاء احمد نے 8 پوائنٹس اسکور کرکے فائنل اپنے نام کیا نشترکلب کی جانب سے علی چن زیب نے 15 طلحہ امجد نے 12 اور محمدشبیر نے 6 پوائنٹس اسکور کیے فائنل کا اسکور باؤنس کلب 40 نشترکلب 35رہا آصف محمود ،غلام محمداور عامرغیاث نے میچ سپروائز کیا اس موقع پر اقبال قاسم نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی جبکہ انہوں نے نیشنل بینک کے جانب سے باسکٹ بال کھیل میں خدمات پر عظمت اللہ خان ، خالد جمیل شمسی ، عبدالناصر ،امجدعلی خان ، محمدیعقوب ، علی طارق ، عامر شریف ، ظفراقبال ، محمدارشاد ، ممتاز احمد ، اشرف یحییٰ ، عامر غیاث ، غلام محمد ، جاویدمیمن ، آصف محمود کو حسن کارکرداگی ایوارڈ دیااس موقع پر اقبال قاسم نے کہا کہ نیشنل بینک کے صدر سعیداحمد اور گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک کی جانب سے میں یہ اعلان کر رہا ہوں کہ باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے نیشنل بینک اپنا کردار ادا کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ بینک کے صدر سعید احمد کی دلی خواہش ہے کہ پاکستان اور کھیلوں کی طرح باسکٹ بال میں بھی اپنانام بلند کرے اس موقع پر کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان نے نیشنل بینک کے شعبہ اسپور ٹس کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک کا ٹورنامنٹ میں بھرپور تعاون کرنے پر اظہار تشکر کیا غلام محمد خان نے میڈیا کا خصوصاً سجاس کا بہترین میڈیا کوریج پر اظہار تشکر کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ