دینی جماعتوں کا اتحاد ملک کے نظریاتی تحفظ کی بقا کیلیے ہے‘دردانہ صدیقی 

40
کراچی: دردانہ صدیقی کا خواتین صحافیوں اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے ساتھ گروپ فوٹو
کراچی: دردانہ صدیقی کا خواتین صحافیوں اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ مجلس عمل دینی جماعتوں کا اتحاد ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ ہم سب اپنے مسلک سے بالاتر ہوکر ملک کے نظریاتی تحفظ کی بقا کے لئے متحد ہیں۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جنرل سیکریٹری دردانہ صدیقی نے مقامی ہوٹل میں کراچی کی صحافیات کو دیے گئے ایک عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے منشور میں معاشرے میں خواتین کا کردار اور ان کے مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے تعلیم، صحت، خدمت، صحافی برادری کے مسائل اور ان کے حقوق کا تحفظ، امن و امان کی صورتحال الغرض معاشرے کے تمام اہم پہلو ہمارے منشور کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین اراکان اسمبلی نے نے پارلیمنٹ میں مہذب روایات کو فروغ دیا اور بہترین پارلیمنٹرین کا اعزاز حاصل کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اللہ کا بہت بڑا انعام ہے اس کے آئین کی بنیاد قرآن و سنت ہے یہ ملک67 فی صد نوجوانوں کا سرمایہ بھی رکھتا ہے، یہاں محنتی و جفاکش مزدور و کسان اور وفادار عزت مآب مائیں، بہنیں، بیٹیاں بھی ہیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس ملک کو ہر طرح کے قدرتی وسائل بھی عطا کئے ہیں، بس کمی ہے تو صرف مخلص اور دیانتدار قیادت کی۔دردانہ صدیقی نے کہاکہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر کے لیے دیانت دار قیادت کو ایوان میں پہنچائیں۔ا25بجولائی کو کتاب پرمہر لگا کر مخلص اور ایمان دار قیادت کو اختیارات سونپیں تاکہ اسلامی و خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔ اس موقع پر انہوں نے تقریب میں موجود ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے جماعت اسلامی کی نامزد خواتین امیدوار ان کا تعارف بھی پیش کیا تقریب میں کراچی کی صحافیات کے علاوہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی دیگر ذمے داران نے بھی شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ