ملتان میں سلنڈردھماکا3 افراد جاں بحق‘25زخمی

93
ملتان:سلنڈر دھماکے کے بعد رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں
ملتان:سلنڈر دھماکے کے بعد رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں

ملتان(اے پی پی )ملتان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 25زخمی ہوگئے۔ سلنڈر دھماکا گلشن مارکیٹ میں واقع ایک ہوٹل قریشی باربی کیو اینڈ تکہ شاپ میں ہوا، جس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پرتباہی ہوئی، ہوٹل میں موجود سامان، سلنڈر کے ٹکڑے اور شیشے کے ٹکڑے دور دور تک پھیل گئیں۔ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اورزخمیوں کو نشتراسپتال منتقل کردیاگیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ہوٹل کے مالک کا ڈھائی سالہ بیٹا عماد بھی شامل ہے، حادثے کے بعد نشتراسپتال سمیت تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ