تحریک انصاف میں کوئی اختلاف ہے نہ کسی نقصان کا اندیشہ ہے، شاہ محمود قریشی

150

ملتان(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کوئی اختلاف ہے نہ کسی نقصان کا اندیشہ ہے ہر ایک کو ٹکٹ دینا کسی پارٹی میں بھی ممکن نہیں تحریک انصاف کے جن کارکنوں کو ٹکٹ ملے ہیں ان کو
مبارکباد اور جن کو نہیں ملے وہ ہماری مجبوری سمجھیں اور ناراض نہ ہوں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے نقطہ نظر اور عمران خان کا ساتھ دیں یہ وقت مل کر چلنے کا ہے ۔ ناراض کارکنوں کو مناتاہمارا فرض ہے ۔ٹکٹوں کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ کبھی آسان نہیں ہوتا امید ہے کارکن جلد ہماری مجبوری سمجھ لیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ