نوابشاہ ،عام انتخابات کے سلسلے میں اسکروٹنی کاعمل جاری ہے 

101

نواب شاہ(بیورورپورٹ)عام الیکشن کے سلسلے میں اسکرونٹی کا عمل جارہی ہے اس سلسلے میں این اے213پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر عذارہ فضل پیچوہو،مسلم لیگ فکشنل کے سردار شیر محمد رند،سید غلام می الدین شاہ، عبدالحمید کھوسہ اور سندھ یونائیٹڈپارٹی کے سید زین شاہ کے فارم بحال کردیے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کی نشست این اے214پرپیپلز پارٹی کے خان محمد ڈاہری،سید غلام مصطفی شاہ،پی ٹی آئی کے گل محمد رند کے فارم بحال کردیئے ہیں سید غلام مصطفی شاہ کے خلاف غلام سرور ڈاہر کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے فراہم کئے گئے ثبوتوں کو ناقافی قرار دیا جبکہ پی ایس 38پر ایم کیوایم پاکستان کے طارق برکت،نعیم اختر راجپوت، شاہین خان کے فارم بحال ہوئے گئے ہیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے رؤف صدیقی کو 19جون کو اسکڑونٹی کیلیے طلب کرلیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ