جماعت اسلامی پی ایس 95 کی اظہارتشکرریلی

172
اورنگی ٹاؤن پی ایس 95جماعت اسلامی کی اظہار تشکر ریلی سے مدثر حسین انصاری خطاب کر رہے ہیں فوٹو جسارت)
اورنگی ٹاؤن پی ایس 95جماعت اسلامی کی اظہار تشکر ریلی سے مدثر حسین انصاری خطاب کر رہے ہیں فوٹو جسارت)

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پی ایس 95 نے نادرا مطالبات کی منظوری پر اظہار تشکر ریلی امیر جماعت اسلامی اورنگی مدثر حسین انصاری کی قیادت میں نکالی۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سابقین مشرقی پاکستان اور ان کی اولادوں سے زیادہ محب وطن پاکستانی پوری دنیا میں نہیں۔ جماعت اسلامی کراچی نادرا سیل کے انچارج سید قطب نے کہا کہ اورنگی نادرا سینٹر ٹاؤن آفس میں قائم ہے جہاں اورنگی کا منتخب ایم پی اے بیٹھک کرتا ہے مگر اس کو بلبلاتے عوام کا مسئلہ نظر نہیں آتا۔ قیم جماعت اسلامی عبدالحنان نے کہا کہ شناختی کارڈ مسائل نے اورنگی کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار سے محروم رکھا، نوجوانوں کی محرومیوں کوسیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے سینئر رہنما ماسٹر امین اللہ نے کہا کہ تم ہم سے ہماری شناخت پوچھتے ہو؟ ہم نے اس وطن کی خاطر بِہار کے جنگلوں اور پٹنہ کے میدانوں میں اپنوں کی لاشیں چھوڑ کر ہجرت کی، ہم تم سے تمہاری شناخت پوچھتے ہیں۔صدر پبلک ایڈ عطائے ربی نے کہا کہ اورنگی کے عوام نادرا سمیت دیگر بلدیاتی مسائل کے لیے جماعت اسلامی کے دفاتر تشریف لائیں۔ دیگرمقررین میں نائب امراشاہنوازشیخ، نورالاسلام، جہانگیر عالم، مناظر الحسن،صدر جے آئی یوتھ یوسف منیراورسیکرٹری جنرل سہیل احمد نے نادرا شاختی کارڈ پروسیس پر عوام کو آگاہی دی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ