گوادر، جوڈیشل مجسٹریٹ گوادر کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنا دی

64

گوادر (نمائندہ جسارت) جوڈیشل مجسٹریٹ گوادر کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر الہٰی بخش ولد موسیٰ ساکن لعل بخش بازار جھاؤ آواران کو جرم زیر دفعہ 285 اور 280 ت پ 23 پیٹرولیم ایکٹ کے تحت 3 ماہ قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چودہ دن قید بامشقت کاٹنے کی حکم صادر فرمایا۔ جبکہ ٹرک (گاڑی) کو بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم صادر فرمایا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ