بلوچستان ،دکی میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے 2 بچے جاں بحق

27

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع دکی میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے دو بچے جاں بحق اورمتعدد متاثر ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ضلع دکی کے علاقے تلاؤ میں خسرہ کی وباپھیل گئی جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ متعدد متاثر ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شکایت کے باوجود محکمہ صحت کی ٹیمیں علاقے میں نہیں پہنچ سکیں جس کی وجہ سے خسرہ کی وبا مزید پھیلنے کا خدشہ ہے ۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خسرہ کی وبا پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں ۔مقامی انتظامیہ نے خسرہ سے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ