نیب نے سرمایہ کاری کے نام پر 100 ملین کی کرپشن کا سراغ لگا لیا

90

کراچی (اسٹاف رپورٹر) این آئی سی ایل کے نام پر نجی بینک میں سرمایہ کاری کے دوران کرپشن کا معاملہ، نیب نے سرمایہ کاری کے نام پر 100ملین کی کرپشن کا سراغ لگا لیا ۔نیب کے تفتیشی افسر نے تحقیقات مکمل کرکے عدالت کو آگاہ کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں این آئی سی ایل کرپشن ریفرنس سے متعلق کیس میں نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این آئی سی ایل نے 2009ء میں داؤد انویسٹمنٹ بینک میں 100 ملین کی سرمایہ کاری کی، ملزموں نے سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کیا ،ملزمان میں رفیق داؤد، دانیال جاوید، محمد ظہور، عابد جاوید، طارق صدیق اور امین قاسم دادا شامل ہیں۔ عدالت نے 25 جنوری کو مزید پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

حصہ