عدلیہ مخالف بیانات، مریم نواز کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت ملتوی

21

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے عدلیہ مخالف بیانات دینے پر مریم نواز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ درخواست گزار آمنہ ملک کے وکیل اظہر صدیق اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ پاناما نظر ثانی
درخواستوں کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے توہین آمیز ٹوئٹ کیے۔ اپنے ٹویٹس میں مریم نواز نے پاناما لیکس فیصلے اور فاضل ججز کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔