یوسی 06موسیٰ لین لیاری کو کراچی کی ماڈل یوسی بنائیں گے، فضل الرحمن مہیار

55

نعمت اللہ خان کا مشن لے کر چل رہے ہیں، عوامی مسائل کے حل کے لیے کسی اقدام سے گریز نہیں کریں گے

یوسی میں ترقیاتی کام جماعت اسلامی کے نمائندوں کی دیانتداری کا منہ بولتا ثبوت ہے،جسارت سے گفتگو

2                                                        6

ڈسٹرکٹ کی یوسی 06موسیٰ لین میں گزشتہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے چیئرمین سے یوسی میں ہونے والے ترقیاتی کاموں عوامی مسائل پر بات چیت کی گئی یوسی چیئرمین فضل الرحمان مہیار کا کہنا تھا کے اس یوسی میں ہنگورہ محلہ، سراج کالونی بٹوا گلی بسم اللہ کالونی ، دھوبی گھاٹ بغدادی کالونی میں ملی جلی آبادی ہے جن میں بلوچ لاسی، میانوالی، کچھی، میمن پٹنی برادری کے لوگ آباد ہیں۔ اقلیتی برادی کے اس علاقے میں 3000ووٹ ہیں۔ جبکہ آبادی کے لحاظ سے یوسی گنجان آباد ہے ۔2لاکھ سے زائد آبادی کی اس یوسی میں کل 30ہزار ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔ گزشتہ الیکشن میں جماعت اسلامی کے امید وار نے 4800 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار2600ووٹ ، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نے برائے نام ووٹ حاصل کیے اس طرح وارڈ سے کونسلر عثمان غنی ہنگورہ بلامقابلہ جیتے جن کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔ وارڈ سے حنیف پٹنی نے 800ووٹ لیے، وارڈ 3مولابخش لاسی 900ووٹ حاصل کیے، جبکہ وارڈ 4 سے رسول بخش بابو نے 700 ووٹ حاصل کیے۔مسائل کے حواالے سے ان کا کہنا تھا کے واٹر بورڈ کے ایکسیئنعبدالرحمن بلوچ MNAاور MPAکی ہدیت پر کام کرتا ہے۔ پر عوامی منتخب نمائندے چیئر مین کی کسی درخواست پر غور نہیں کرتا، یہاں تک کی فون تک وصول نہیں کرتے۔ علاقے کے سیوریج کے مسائل سے متعدد بار ایکسیئن عبدالمالک کو آگاہ کیا جا چکا ہے۔ پر ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

3

مین ہول کور تک کے وسائل سے یوسی کو محروم کررکھاہے۔ نہ ہی سیکشن ، راڈنگ گاڑیاں یوسی میں مہیا کرتے ، جس کی وجہ سے مین ہول اور گٹر لائنوں کی صورتحال بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے ۔ مین ہولوں اور سیوریج کی لائنوں کی صفائی کے لیے یوسی کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت پمپ خریدا گیا ہے۔ فنڈ کی کمی وجہ سے ایک ہی پمپ خریداگیاہے جو کہ پوری یو سی کے لیے کافی نہیں ، سیوریج کا حستہ حال نظام مزید بدحالی کی جانب جارہاہے، یوسی میں 6 کنڈی مین تھے جس میں سے 2ریٹائر ہو چکے ہیں۔ اب صرف 4کنڈی میں رہ چکے ہیں، 8ماہ پہلے 5نئے کنڈی مین دیے گئے تھے۔ جن سے عبدالمالک بلوچ ان کی آدھی تنخواہ کو جبراً خود رکھ لیا کرتے تھے۔ اسی وجہ سے یوسی کے 5کنڈی مین نوکری چھوڑکر بھاگ گئے ہیں، اس کی شکایت ڈسٹرکٹ چیئر مین ملک فیاض صاحب سے ایک سال سے کررہے ہیں۔ کے ایچ سی این عبدالمالک بلوچ کویوسی سے ہٹایاجائے اور ان کی جگہ کسی ایماندار اور منصف کو لایاجائے۔ ڈسٹرک چیئر مین جو اب میں کہتے ہیں کہ MNA اور MPA کا پسندیدہ بندہ ہے لہٰذامجبوری کی بناپر اس کو ہٹایانہیں جا سکتا۔ یوسی چیئر مین کا مزید کہنا تھا کہ یوسی کے علاقے پکچر روڈ پر موجود نالہ 2009ء میں صفائی کے دوران اس کی دیواریں گرادی گئی تھیں، جگہ جگہ سے روڈکی کھدائی کرکے صفائی کی گئی تھی۔8سال کا عرسہ گزرنے کے باجود بھی اس نالے کی حالت نہیں بدلی نہ ہی دیواریں بن سکیں اور نہ ہی سڑک کے کھڈے بھرے سکے۔ اس کی شکایت میئر کراچی سے بھی کی جا چکی ہے۔ جس پر انہوں نے نالے کی تعمیر کی یقین دہانی کروائی تھی۔ مگر آج تک نالے کا سروے تک نہیں ہو سکا۔

4
ڈسٹرکٹ ساؤتھ یوسی 6 موسیٰ لین کے چیئر مین فضل الرحمن مہیار کہتے ہیں کہ لیاری ٹاؤن جو کہ کراچی شہر میں ہر اعتبار سے نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ ترقیاتی ،فلاحی اور سماجی کاموں کے بارے میں چیئر مین یوسی 06 فضل الرحمن مہیارجن کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے ، ان کا کہناتھا کہ لیاری کی اس یوسی میں باقی یوسیز کے مقابلے میں قدرے بہتر اور زیادہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ اس یوسی کے عوام کا سیاسی طورپر جماعت اسلامی کی نمائندگی پر مکمل بھروسہ ہے اور انہیں کے بھروسے کے نتیجے میں یوسی 06 کے عوام نے جماعت اسلامی کے پورے پینل کو کامیاب کروایاہے۔ اب جہاں عوام اپنا حق ادا کردیا ہے اب ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم یوسی کوکراچی شہر کی ماڈل یوسی بنا سکیں۔ اس لحاظ سے آج تک ہم نے یوسی میں بیشتر ترقیاتی کام سرانجام دیے ہیں جن میں رکن قومی و صوبائی اسمبلی اور ضلع جنوبی کے چیئرمین کا بھر پور تعاون رہا۔
یوسی کے علاقے وارڈ 1کے علاقے جہاں کے کونسلر عثمان غنی ہیں ان کی محنت کی بدولت پورے وارڈ میں اسٹریٹ لائٹوں کاکام کروالیاگیا، جن علاقوں میں مکمل اندھیرا رہتا تھا آج وہ علاقہ رشنی سے جگمااٹھا ہے ۔موسیٰ لین کے علاقے سراج کالونی میں ڈسٹرکٹ چیئر مین ملک فیاض اعوان کے تعاون سے روڈ پیچنگ کاکام تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے جس سے علاقہ مکینوں سمیت موسیٰ لین سے گزرنے والے تمام شہریوں کو فائدہ پہنچ رہاہے ۔ کسی وقت ان سڑکوں پر جا بجا گڑھے علاقہ مکینوں اور ٹرانسپورٹ کے لیے درد سر بنے ہوئے تھے۔ آج یوسی کے مکین انتہائی خوش نظر آرہے ہیں۔روڈ کارپٹنگ کے حوالے سے وائس چیئر مین فرحان احمد ہنگورہ اور کونسلر غلام مجتبیٰ شیرازی برادری کے صدر خادم حسین کی کوششوں کو فراموش نہیں کیاجا سکتا۔ یوسی کے مسائل کے حوالے سے سٹی میئر وسیم اختر صاحب چیئرمین فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی چیئرمین جنید برکاتی نے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں میئر کراچی وسیم اختر نے تمام تر تعاون و سائل کو بروئے کار لانے اور افسران بالا کو ہدایات جاری کی گئیں تاکہ موسیٰ لین یوسی 6 سمیت لیاری کی مختلف یوسیز میں ترقیاتی کاموں کو جاری رکھا جائے۔ فضل الرحمن مہیار کا کہنا تھا کہ یوسی میں بغدادی کے علاقے میں اسٹریٹ لائٹوں کا مسئلہ کافی عرصے سے تھا جس کو فی الفوربحال کرلیاگیا اور گلی اور سڑک پر اسٹریٹ لائٹوں کی مرمت اور ازسر نو پول نصب کیے گئے ہیں۔ اسی طرح رکن سندھ اسمبلی جاوید ناگوری کے تعاون سے مدینہ مسجد والی گلی یوسف ہارون روڈ کو ڈسٹرکٹ چیئرمین کے تعاون سے کارپٹ کروایا۔

1
تعلیم اور صحت کے حوالے سے بھی UC میں ہر قسم کا کام کیا جا رہا ہے، علاقے کے لوگوں کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ہفتہ وار میڈیکل کیمپ لگایا جا رہاہے، اس حوالے سے نمائندہ جسارت نے عوام کی رائیمعلوم کی تو عوام کا کہنا تھا کہ یوسی چیئر مین فضل الرحمن مہیار UC کے عوام کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے ہمیشہ علاقے لوگوں کی مدد کی ہے۔ گزشتہ دنوں انہوں نے الخدمت کی جانب سے عوام کے لیے مفت میڈیکل کیمپ لگوایا جس میں مختلف امراض کے ڈاکٹر موجود تھے اور لاکھوں روپے کی ادویات مریضوں میں مفت تقسیم کی گئیں، علاقہ مکینوں کا کہناتھا کہ پارٹی میں موجود سرکاری اسپتال سے بہتر سہولیات الخدمت کے میڈیکل کیمپ سے میسر ہوتی ہیں، اسی طرح علاقے میں موجود سرکاری طورپر قائم کردہ اسکولوں کا دورہ بھی کیا گیا۔ جس میں UC کے اسکول نمبر14 میں توسیع کاکام جاری تھا ، اس حوالے سے وائس چیئرمین فرحان ہنگورہ کا کہناتھا کہ ہم اپنی یو سی میں بچوں اور بچیوں کے لیے مفت تعلیم اور اس کامعیار بین الاقوامی نظام تعلیم کے برابر لانا چاہتے ہیں۔جس کے لیے ڈسٹرکٹ چیئر مین ملک فیاض اعوان کا ہمیں بھر پور تعاون حاصل ہے۔ اسکولوں میں کشادہ کلاسز ، پلے گراؤنڈ، رنگ ، گراس ، فرنیچر اور بلڈنگ کی توسیع کاکام جاری ہے جو کہ اپنے آخری مراحل میں ہے۔ یوسی کے دوسرے اسکولوں میں بھی ترقیاتی کاموں کا آغاز کیاجاچکا ہے جس میں اولین ترجیح بچوں کے لیے صاف پینے کے پانی کی فراہمی ، واش رومز، کشادہ کلاس رومز اور نئے فرنیچر فراہمی کے حوالے سے مصروف عمل ہیں۔ لیاری کی اس یوسی میں سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والوں کی تعداد پرائیوٹ طورپر پڑھنے والے بچوں سے زیادہ ہے ۔ جو کہ ایک اچھی پیش رفت ہے اس سے یہ بات ظاہرہوتی ہے کہ علاقہ مکینوں کو سرکاری اسکولوں کی تعلیم پر مکمل بھروسہ ہے، کھیلوں کے حوالے سے UC چیئر مین کا کہنا تھا کہ علاقے میں موجود فٹبال اور کرکٹ ٹیموں سمیت باکسنگ ، کراٹے ، والی بال وغیرہ کے کھلاڑیوں کو UC چیئر مین کی جانب سے مکمل تعاون حاصل ہے، صحت مند تفریح اور کھیل کو فروغ دینے میں ویسے بھی لیاری کا اہم کردار رہاہے، لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ کہ علاقے میں موجود نوجوانوں کو ٹورنامنٹ اور مختلف ایونٹ کے ذریعے پروگرامات منعقد کروانا ایک اچھی سمت ہے، جس سے نوجوان کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ ابھر تاہے اور کئی معاشرتی برائیوں اور جرائم سے نوجوانوں کو دور رکھا جاسکتاہے، فضل الرحمن مہیار کا کہنا تھا کہ ہم نعمت اللہ خان کے مشن کو لے کر نکلے ہیں آج جس طرح یوسی 6 موسیٰ لین میں ترقی ہورہی ہے وہ دن دور نہیں کہ جماعت اسلامی کے نمائندوں کی سربراہی میں پورا لیاری جگمگائے گا۔

حصہ